کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کراچی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پی ایس ایل کے انعقاد کا چیلنج قبول کیا، ماحول ایسا تھا کہ ہمارے دشمن جنگ کی باتیں کر رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کی ترقی کے مخالفین کے ارادے نیست ونابود ہوں گے، پیپلز پارٹی دوبارہ کامیاب ہوئی اور 8 میچز کراچی آئے، کبھی ایسانہیں ہواتھا کہ ایک کےبعد ایک 8 میچ یہاں ہوئے ہوں، کل کوئٹہ نےمیچ جیتا، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان جیتا، اصل میں امن، مسکراہٹوں اور اتحاد کی جیت ہوئی ہے.
انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں دہشت گردوں کے لئے زیرو برداشت ہے، ، کل امن کی جیت ہوئی، سب سےبڑھ کرپاکستان کی جیت ہوئی، کراچی کےعوام نے بہت تعاون کیا، اس کی مثال نہیں ملتی، میں انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سب نے مل کر ایک ایساایونٹ کرایا، جس کی مثال ملک میں نہیں ملتی، یہ سندھ کے لوگوں کی کامیابی ہے، اس ایونٹ سے پورے پاکستان میں ایک اچھا ماحول پیدا ہوا.
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ہاکی کوفروغ دینے کے لئے اپنا کردارادا کیا ہے، قطرمیں فٹبال ایونٹ جیتنے والے بچوں نے لیاری کا سرفخرسے بلند کیا.
کرائسٹ چرچ واقعہ
انھوں نے مزید کہا کہ کرائسٹ چرچ واقعہ اندوہناک ہے، 50 مسلمان جمعے کی نمازسےقبل شہید کر دیے گئے، جاں بحق ہونے والوں میں9 پاکستانی بھی شامل ہیں، آج میں ان تینوں فیملیزکے پاس ہمدردی کے لئے گیا تھا، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہم نےدہشت گردی کی وجہ سےایک لمبا سفر کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے70 ہزارلوگ شہید ہوئے.
مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنےبیچ دہشت گردوں کو بے نقاب کرنا چاہیے، ہمارا دین امن پسندی کا پیغام دیتا ہے، نیشنل ایکشن پلان کو فالو کرنا چاہیے، بلاول بھٹو نے بھی کہا نیشنل ایکشن پلان پرعمل ہونا چاہیے.