کراچی: الکاظم فاؤنڈیشن کے تحت مگسی چوک ملیر کے علاقے میں’’دیوار مہربانی‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نادار اور مستحق افراد کی مدد کرنا تھا۔ دیوار مہربانی پر مخیر افراد کی جانب سے نئے اور پرانے ملبوسات کے ساتھ دیگر اشیائے ضرورت فراہم کی گئی تھیں ۔اس موقع پر الکاظم فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن حنا شاہ،ڈاکٹر کلثوم ،علاقے کے سماجی کارکن خادم مگسی، عبدالحمید مگسی اور سابق کونسلر عبدالحمید بھی موجود تھے۔
علاقے کے لوگوں نے الکاظم فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیوار مہربانی سے یتیم، مسکین اور نادار افراد کو تن ڈھانپنے کیلئے ملبوسات کی فراہمی سے اﷲ کی خوشنودی حاصل ہوگی ،اس موقع پر الکاظم فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن نے مستقبل میں بھی مگسی چوک ملیر میں فلاحی سرگرمیوں کے انعقاد کاا عادہ کی