ٹنڈوجام: سندھ میں رنگ این تھری پر ڈرلنگ کے دوران گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ٹنڈوجام کے قریب گاؤں کریم داد خاصخیلی میں تحریک انصاف کے رہنما خاوند بخش جہیجوکی زرعی زمین پر او جی ڈی سی ایل نے رنگ این تھری پر کام کرتے ہوئے گیس کا بڑاذخیرہ دریافت کر لیا۔
ڈرلنگ کرنے والے مزدوروں کے مطابق اس وقت گیس کا پریشر 2700 ہے جو بڑھ کر12سو ملین تک چلا جائے گا۔ یہاں گیس کے بھاری ذخائر ہیں۔گیس کے ساتھ ساتھ کچھ مقدار میں تیل بھی برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اوجی ڈی سی ایل تعلقہ حیدرآباد دیہی کے مختلف علاقوں میں ڈرلنگ کر رہی ہے۔