پیر, 27 مئی 2024


کراچی میں 3 تشدد زدہ لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

ایمز ٹی وی (کراچی) بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو اغوا کے بعد بدترین تشدد کے بعد قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ جس میں سے 2 کی شناخت عبدالرحمان مری اور نجیب اللہ محسود کے نام سے ہوئی ہے تاہم تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ گلستان جوہر بلاک 17 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا اور قائدآباد مرغی خانہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد دم توڑ گئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment