جمعہ, 22 نومبر 2024


خاتون کو الیکٹرک شاک دینے والا ملزم گرفتار

 
 
 
 
کراچی: شہر قائد میں ایف آئی اے کی کارروائی 2 طالب علموں کو گرفتار کرلیا، خاتون کو جنسی ہراساں اور الیکٹرک شاک دینے والا ملزم بھی دھر لیا گیا۔
 
کراچی میں سوشل میڈیا پر نوجوان کو بلیک میل کرنے والے 2 طالب علموں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے انسٹاگرام پر لڑکی کی جعلی آئی ڈی بنا کر دوستی کی تھی۔
 
ایف آئی اے نے نوجوان کی شکایت پر انٹر کے طالب علموں کو حراست میں لیا، ملزمان نے ویڈیو کال ریکارڈ کرکے بلیک میلنگ شروع کی تھی۔
 
دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ذمہ دار کون‘ کی ٹیم کی نشاندہی پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کی، خاتون کو جنسی ہراساں، الیکٹرک شاک دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
 
 
ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل کے مطابق گرفتار ملزم علی کا تعلق بااثر گھرانے سے ہے، ملزم خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتا تھا۔
 
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم علی نے مظلوم خاتون کو 6 سال سے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم لڑکی کو نہ ملنے پر باپ کے قتل کی دھمکیاں دیتا تھا۔
 
گرفتار ملزم سے دو موبائل فون، میموری کارڈ بھی ملا ہے، ملزم علی شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ ہے، ملزم لڑکی کی جعلی آئی ڈی بنا کر غیراخلاقی تصاویر شیئر کرتا تھا۔
 
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ خاتون کے رابطے پر ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment