پیر, 06 مئی 2024


سمندری طوفان پرمغربی ہواوں کا سلسلہ اثرانداز ہوگا

کراچی : سمندری طوفان کیارکی شدت کم ہوناشروع ہوگئی چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق کیٹگری 5سے واپس کیٹگری 4میں چلاگیا،طوفان کے ہمراہ چلنے والے 270کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کا زوربھی ٹوٹ گیا،ان کا کہناہے کہ آج(بدھ)کو سمندری طوفان پرمغربی ہواوں کا سلسلہ اثرانداز ہوگا،جس کے نتیجے میں 31اکتوبراوریکم نومبر کے درمیان کراچی جبکہ اندرون سندھ کے اضلاع ٹھٹھ اور بدین کے علاوہ بلوچستان کے مکران کوسٹل پر ہلکی ودرمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
 
سمندری طوفان کی وجہ سے شہر کی مختلف جیٹیوں پرشکار کے لیے جانے والی لانچوں پر 3دن کے لیے پابندی ہے، لہریں معمول سے زیادہ بلند ہوسکتی ہیں،محکمہ موسمیات کی جانب سے رات اورصبح کے وقت سمندری کی لہریں 10فٹ تک بلند ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری ساحل کی جانب جانے سے گریز کریں جبکہ ساحل کے قریب رہائشی لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں،سمندری طوفان کی وجہ سے شہر کا پوش علاقہ ڈی ایچ اے بھی محفوظ نہ رہ سکا،منگل اور بدھ کی درمیانی شب سمندری لہریں بلند ہونے کی وجہ سے ڈی ایچ اے کے سمندرسے متصل کئی علاقوں میں سمندر کا پانی داخل ہوگیا۔
 
اس حوالے سے ڈیفنس فیز6میں خیابان سحرااوردیگر مقامات پربڑی مقدار میں داخل ہونے والے پانی کی وجہ سے سیوریج کی لائنیں بھر گئیں اور پانی سڑکوں پر ابل آیا،جس کی نکاسی کے لیے ڈی ایچ اے انتظامیہ نے پمپ کے ذریعے پانی کا اخراج ممکن بنایا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment