اتوار, 05 مئی 2024


جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام میں ماسٹرز کےداخلےآج سے شروع ہونگے

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ کراچی کےاعلامیہ کے مطابق ایوننگ پراگرم میں ماسٹرز اورڈپلومہ پروگرام 16-2015 کےداخلوں کااعلان کردیاگیاہےجس کےمطابق داخلہ فارم آج بروزپیر 15 جونسے03 جولائی 2015 تک صبح 9:30 بجےتاشام5:00بجےجبکہ رمضان المبارک میں صبح 8:30 تادوپیر2بجےتک جوبلی گیٹ جامعہ کراچی میں واقع یوبی ایل بینک کاؤنٹر سے1200 روپےکےعوض حاصل اور جمع کرائےجاسکتےہیں۔ماسٹرزپروگرام میں ایڈمنسٹریٹوسائنسز، ایگریکلچراینڈایگری بزنس مینجمنٹ،اپلائیڈاسٹیٹکس،بی ایڈان اسپیشل ایجوکیشن، بی ایڈ ان (ٹیچرزایجوکیشن)، باٹنی ،کیمسٹری، کامرس(جنرل)، کامرس (اشورنس)، کرمنالوجی۔ اکنامکس، اکنامکس اینڈفنانس، ایجوکیشن، انگلش، انگلش لینگوسٹکس/لٹریچر، انوائرمینٹل اسٹڈیز، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز، ہیومین ریسورس مینجمنٹ(ایچ آرایس)، انڈسٹریل اینڈبزنس میتھمیٹکس(ایم آئی بی ایم)، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک لرننگ، ایم فارم(فارماسیوٹکس/فارماکولوجی)، ایم فارم، ماس کمیونیکشن، ایم بی اے(بینکنگ)، مائیکروبائیولوجی، پیٹرولیم ٹیکنالوجی، فزکس، فزیالوجی، پاپولیشن سائنسز، پولیٹیکنیکل سائنسز، پبلک پالیسی، پبلک ایڈمنسٹریشن، سائیکلوجی، قرآن و سنہ، سوشیالوجی، اسپیس اینڈ پلینٹر اسٹرو فزکس، ٹرانسپورٹ مینجمنٹ اور ویمن اسٹڈیز شامل ہیں جبکے ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام میں اپلائیڈ جینیٹکس، کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسز، کنٹمپریری عربک، کرمنالوجی، انوئرمینٹل سائنسز، انکلوسیو ایجوکیشن، انڈسٹریل اینڈ آرگنائزیشن سائیکلوجی، پرشین، پیٹرولیم ٹیکنالوجی، قرانک عربک لینگویج، اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اینڈ اورسپلائی چین مینجمینٹ اور ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام لیڈنگ ٹو ماسٹرز ڈگری میں آڈیولوجی اینڈاسپیچ پیتھالوجی، اکنامکس اینڈفائنانس، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن، پبلک پالیسی، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ پبلک پالیسی انالیسز اور اسپیشل ایجوکیشن میں داخلےدئےجائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment