کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں کے ایم سی کی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کر کے بے شمار ناجائز تجاوزات کو ہٹا دیا ۔
اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہرِ قائد میں کورنگی کے علاقے بلال کالونی اور شہیدِ ملت روڈ اور طارق روڈ کے اطراف کے علاقوں میں ناجائز تجاوزات اور پتھارے داروں کے خلاف سخت کاروائی کی اور جگہیں خالی کروادیں علاقہ مکینوں کے مطابق ان تجاوزات کی وجہ سے آنے جانے والوں اور ٹریفک کے مسائل میں کافی اضافہ ہو رہا تھا اور گندگی کے باعث کئی بیماریاں جنم لے رہی تھیں ۔
دورانِ آپریشن مزاحمت کرنے والوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کے حوالے بھی کیا گیا