کراچی: سندھ میں 6 روز کی متواتر بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی شب 10بجے کھول دیے گئے جو 8 گھنٹے بعد دوبارہ بند کردی جائیگی۔
سی این جی کی مسلسل بندش سے صارفین کو دشواری اور سی این جی اسٹیشنز مالکان نقصانات کا سامنا تھا سی این جی اسٹیشنز مالکان نے ہفتہ کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف احتجاج اور دھرنے کا الٹی میٹم دیا تھا جو عارضی بنیادوں پر فراہمی کے بعد موخر کردیا گیا۔
سی این جی کھلنےکی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سی این جی اسٹیشنز کے باہر شام سے ہی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، شہریوں نے رات گئے تک سردی میں قطاروں میں لگ کر سی این جی بھروائی۔