جمعہ, 22 نومبر 2024


نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے سٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف

 
 
 
کراچی : کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے سٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف کرادی ، جس کے بعد شہری دن میں2سےزائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکیں گے۔
 
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران بلاضرورت باہر نکلنے پر اب گرفتاری ہوگی، اس سلسلے میں شہریوں کی نقل وحرکت محدودرکھنےکیلئےسٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف کرادی ہے۔
 
ڈی آئی جی آپریشنز مقصود میمن کا کہنا ہے کہ پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروس ڈویژن نے ایپ متعارف کرائی، ایپ کا مقصد شہریوں کی نقل و حرکت محدود رکھنا ہے۔
 
،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ایپ چیک پوائنٹس پرافسران کےموبائل میں انسٹال ہوگی، روزانہ شہریوں کی نقل وحرکت کا ڈیٹا محفوظ کرتے رہیں گے، شہری دن میں2سےزائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکے گا۔
 
مقصود میمن کا کہنا تھا کہ ثابت ہونے پرقانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی، ایپ میں کسی بھی شہری کےکوائف درج کئےجا سکیں گے، ایپ لاک ڈاؤن پرعملدارآمدمؤثربنانےمیں مددگار ثابت ہو گی۔ شہری گھروں میں محدود رہیں،کوروناسے محفوظ رہیں۔
 
خیال رہے سندھ کےشہریوں کی غیر سنجیدگی کےباعث آج سےسندھ بھرمیں لاک داؤن مزیدسخت کردیا گیا،میڈیکل اسٹورسمیت تمام دکانیں شام پانچ بجےبندہوجائیں گی۔
 
پولیس اوررینجرز نے گشت کے دوران اب تک گیارہ سوافراد گرفتاراورتین سوتیرہ افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے، آئی جی سندھ مشتاق مہر نے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے پولیس کواحکامات جاری کردیے ہیں۔
 
آئی جی سندھ کاکہناہےکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment