اتوار, 24 نومبر 2024


ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت منظور

ایمز ٹی وی(کراچی) انسداد دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کی 10 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی. ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ ناقص تفتیش کی بنا پر عامر خان کی زر ضمانت 10 لاکھ روپے کے عوض منظور کی جاتی ہے تاہم ضمانت کے باوجود وہ اس دوران بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔ عدالتی حکم میں عامر خان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تفتیش کے دوران اپنا بھرپور تعاون کریں گے جب کہ کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک کے لئے ملتوی کردی گئی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment