جمعہ, 19 اپریل 2024


بے روزگار افراد کی رجسٹریشن کیلئے ایپ متعارف

 
 
 
 
کراچی : سندھ حکومت نے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئےایپ متعارف کرادی ، جس کے تحت ضرورت مند خاندان کے ایک فرد کو رجسٹر کیا جائے گا۔
 
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نےمستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئےایپ متعارف کرادی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایپ سےلاک ڈاؤن میں روزگارسےمحروم افرادکورقم فراہم کی جائےگی، سندھ حکومت ضرورت مندخاندان کےایک فردکورجسٹرکرے گا۔
 
گذشتہ روز حکومت سندھ نےراشن کی تقسیم کانظام تبدیل کرتے ہوئے راشن کی تقسیم میں ڈپٹی کمشنراوربلدیاتی نمائندوں کاکردارختم کر دیا تھا اور کہا کہ نئے نظام کا اعلان آج کیا جائے گا۔
 
راشن انتظامیہ کےبجائےفلاحی اداروں کےذریعےتقسیم کیا جائےگا، فلاحی ادارےاپنےوسائل بھی استعمال کریں گے اور حکومت مددکرے گی۔
 
سندھ حکومت مخصوص نمبرکااعلان کرےگی جس سےعوام کورقوم منتقل کی جائےگی جوبھی سندھ کاشہری پیغام بھیجے گا ،نادرا سے تحقیقات کے بعد اسے رقم بھیجی جائے گی، جو بھی شہری زکوة فنڈ یا کسی فنڈ سے فائدہ اٹھارہا ہوگا، اسے رقم منتقل نہیں کی جائے گی۔
 
سرکاری ملازمین پیغام بھیجنے کے بعد بھی راشن اوررقوم حاصل نہیں کرسکیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment