ایمز ٹی وی(کراچی ) شہر قائد میں ایم کیو ایم کی جانب سے ذبردستی فطرہ وصولی کے الزام میں ایم کیو ایم کے 16 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا جس پر ایم کیو ایم کی جانب سے مزاحمت کی گئی ۔رینجرز کی جانب سے جاری کئے اعلامیے میں بتایا گیا کہ رضویہ سوسائٹی میں رینجرز نےکارروائی کی جس کے نتیجے میں 16 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جو ذبردستی فطرانہ جمع کر رہے تھے ۔
رینجرز کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ گرفتار افراد کے پاس سے 31500 روپے کی نقدی بھی برآمد ہوئی ہے ۔جبکہ سیکٹر آفس سے افراد کو دیئے گئے فطرے کے ہدف کی لیسٹ اور پرچیاں بھی ملی ہیں ۔رینجرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد کو مکمل تفشیش کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا اور دوران تفشیش اگر کوئی بے گناہ ثابت ہوا تو اسے رہا کردیا جائیگا ۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ رینجرز بلال اکبر کی جانب سے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ کراچی میں زکواۃ، فطرانہ، قربانی کی کھالوں، زمینوں پر قبضوں سمیت دیگر جرائم کے ذریعے سالانہ 230 ارب روپے جمع ہوتے ہیں اس رقم کو جرائم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔