جمعہ, 22 نومبر 2024


وزیرتعلیم سیعدغنی کاسانحہ اسٹاک ایکسچینج میں شہیدہونےوالےگارڈزکوخراج تحسین

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملےمیں شہید ہونےوالے سیکیورٹی گارڈ خدایار ولد شیر یار کی رہائشگاہ پران کےاہلخانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ روز سانحہ اسٹاک ایکسچینج میں شہید ہونے والے سیکورٹی گارڈز اور پولیس کے جوانوں نے شہادت دے کر اس ملک کوایک بڑی دہشتگردی سے بچایا ہے۔ جس طرح ان تینوں سیکورٹی گارڈز اور ساتھ ہی پولیس کے جوانوں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔سندھ حکومت ان تمام شہداء کے لواحقین کے غموں میں برابر کی شریک ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے پیپلز پارٹی کے ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے فاتحہ خوانی کی اور شہید خدا یار کی بہادری کو سراہا انہوں نے کہا کہ ہم خدا یار سمیت تمام شہداء کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ خدا یار نے ملک کی سلامتی اور ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
بعد ازاں صوبائی وزیرسعید غنی سانحہ کے دوسرے شہید سیکورٹی گارڈ حسن ولد بچو کی رہائش گاہ لیاری کھڈہ مارکیٹ پہنچ گئے۔ اس موقع پر خلیل ہوت سمیت دیگر پارٹی کے رہنماء
بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے شہید حسن بچو کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
 
بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی سانحہ کے تیسرے شہید گارڈ افتخار واحد ولد فاضل واحد کی رہائش گاہ این ٹی آر کالونی، ریلوے کالونی پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے افتخار واحد ولد فاضل واحد کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ان شہداء کی ہمت و عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ جس طرح ان تینوں سیکورٹی گارڈز اور ساتھ ہی پولیس کے جوانوں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام سیکورٹی گارڈز نے ملک کی بقا اور سالمیت پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت ان تمام شہداء کے لواحقین کے غموں میں برابر کی شریک ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment