کراچی : چئیرمین اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان ندیم مرزانے نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کی سفارش کردی۔
چئیرمین اسٹوڈینس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان ندیم مرزا کا کہنا ہے کہ اسکول صرف جلد بازی میں فیسوں کی وصولی کے لیے کھولے جا رہےہیں۔
وزراء تعلیم پچھلے پورے سال کی فیسوں کی اگلے سال میں ایڈجسٹ کرنے کرنے کا حکم جاری کریں فیسوں کے مسئلہ کے تصفیہ کے بغیر وزرائے تعلیم کا کو ئی فیصلہ تسلیم نہیں کرتے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرونا میں دن بدن اصافہ ھو رہا ھے جب اسکول بند کئے گئے تو روزانہ 500 نئے مریض تھے
پچھلے تعلیمی سال کی مدت میں اصافہ سے اگلا تعلیمی سال بھی متاثر ہو جائے گا اس لئے نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیاجائے۔