کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کااجلاس ہوا.
اجلاس میں موجودتعمیرشدہ اسکولز کےلئےSEIMS CODE .پردوبارہ غورکیاگیا.
اجلاس میں سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ اس پالیسی پرسالانہ اسکولزکی مردم شماری کومدنظررکھتےہوئےکیاجارہاہے.
انہوں نےمزیدبتایاکہ تمام اسکولزکو گوگل میپ پرلوکیٹ کردیاگیا ہے جس کےذریعےدیکھاجاسکتاہےکہ دوکلو میٹرز رقبےپر کتنے اسکولزقائم ہیں اوراس سےباآسانی اس کابھی اندازہ لگایا جاسکتا ہےکس اسکول کواپ گریڈ کیاجائےگا.تاکہ اس علاقے کےاسکول سےبچوں کونکلنےسےروکاجاسکے.
اجلاس میں صوبائی وزیرنےافسران کوہدایت جاری کرتےہوئے کہا کہ غیرضروری اسکولوں کوعلاقے میں اسکولوں میں ضم کیا جائے
وزیرتعلیم سندھ غنی نےمزیدکہاکہ ایسے تمام گھوسٹ اسکولز کوسسٹم سےنکال دیا جائےتاکہ انہیں ملنےوالےوسائل دوسرے اسکولوں کےلئےبروئےکار لایا جاسکے.