جمعہ, 22 نومبر 2024


ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کےحوالےسےایک اہم اجلاس

کراچی: جامعہ کراچی ٹائم اسکیل کے صدرپروفیسر ڈاکٹرشاہ علی القدر کی صدارت میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے حوا لے سے اسٹاف کلب میں ایک اہم اجلاس کاانعقاد ہوا ۔

اجلاس کو ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کی مزاحمت کے لیے کی جانے والی جدوجہد ، کوششوں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ، اجلاس کو بتایا گیا کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کا بنیادی مقصدپبلک سیکٹر جامعا ت اور کالجوں کو تباہ کرنا ہے۔ تمام ارکان نے کہا کہ ہم سب نے اس مسئلے کو وسیع تر سطح پر لینے کا عزم کیاہے۔اجلا س میں فیصلہ ہو ا کہ بہت جلد دوسرے اداروں اور صوبے کی دیگر جامعات کے دورے بھی کیے جائیں گے تاکہ تما م اسٹیک ہولڈرز کو اس پروگرام کے پیچھے پوشیدہ ایجنڈے سے آگاہ کیا جاسکے۔

اجلا س میں ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس میں پروفیسر ڈاکٹرشا ہ علی القدر، پروفیسر ظفر یا ر خان اور پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ شا مل ہیں۔یہ کمیٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں توسیع کے لیے ارکا ن کے نا م تجویز کرے گی۔

آخر میں KUTS کے صدر پروفیسر ڈاکٹرشا ہ علی القدرنے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے حوا لے سے تحریک میں کالج اساتذہ،پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ اور دیگر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ہم سب نے اس سلسلے میں مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

اجلاس میں سند ھ پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن (سپلا ٹا ئم اسکیل) کے وفد نے چیئرمین سپلاٹا ئم اسکیل پروفیسر ظفر یار خان ( سینیٹر جامعہ کراچی)کی قیا دت میںشرکت کی ۔ سپلاٹا ئم اسکیل کے وفد میں پر و فیسراسلم پرویز،پروفیسر محمد کاشف،پروفیسر عمران خا ن اور دیگر شامل تھے ۔

اجلاس میں جا معہ کراچی کی جا نب سے پروفیسرڈاکٹر محسن علی ، پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ، پروفیسرڈاکٹر ریاض احمد، پروفیسرڈاکٹر منصور،پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت،پروفیسر ڈاکٹر اسامہ شفیق اور دیگر شا مل تھے جب کہ اکیڈمک کونسل کے ممبر پرو فیسر نعیم خالدبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment