جمعہ, 22 نومبر 2024


اساتذہ کےتبادلےکرکےصوبےبھرکے1609اسکولزکھول دیئےہیں,سعیدغنی

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم سندھ کااعلی سطح کااجلاس ہوا.

اجلاس میں سیکریٹری کالجزخالداحمدشاہ,  سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو, اسپیشل سیکریٹری آصف میمن,  چیف انجیئنرزسمیت دیگرموجودتھے. 

اجلاس میں محکمہ تعلیم میں جاری ترقیاتی اسکیموں پرنظرثانی اورنئےمالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں نئی اسکیموں کوترتیب دینےکےحوالےسےتفصیلی غوروغوض کیاگیاہے. 

اجلاس میں وزیرتعلیم سعیدغنی کاکہناتھاکہ ہماری کوشش ہےکہ جواسکول بندپڑےتھے محکمہ تعلیم انہیں فنکشنل کررہاہے وہاں جوضروریات ہیں انہیں فور ی پوراکیاجائےپہلی ترجیح پران اسکولزکو مینٹن اورریپیرکیاجائے.

انہوں نےاجلاس میں بتایاکہ محکمہ تعلیم سندھ نےمختلف اسکولز سےاساتذہ کےتبادلےکرکےصوبےبھرکے1609اسکولزکھول دیئےہیں. جبکہ آئندہ چند روزمیں 638اسکولزکھول دیئےجائیں گےاس عمل کےذریعےمجموعی طورپر 2247 اسکولز کھل جائیں گے. 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment