ھفتہ, 20 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


ملک کے بیشترشہروں میں تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ واربحال ہوگئیں

لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکی ہدایات اوراعلان کےمطابق تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال ہوگئی ہیں۔

این سی او سی کے اعلانات کی روشنی میں خیبر پختونخواہ کے 21 ،پنجاب کے16 اور بلوچستان میں کوئٹہ کے علاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے کی شرط پر بحال ہوگئی ہیں تاہم لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور سندھ بھر میں بدستور پابندیاں عائد ہیں۔

19 مئی کو این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کیسز کا جائزہ لینے کے بعد 5 فیصد سے کم مثبت شرح کے حامل اضلاع میں 24 مئی سے آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس اور تعلیمی اداروں سمیت دیگر شعبوں کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

این سی او سی کے اعلان کے تحت جن اضلاع میں کوویڈ مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہوگی وہاں آج سےتعلیمی ادارے مشروط کھول دیےگئےہیں جو تعلیمی ادارے 24 مئی کو نہیں کھلے ہوں وہ بھی 7 جون کو کھلیں گے، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام امتحانات 20 جون کے بعد منعقد ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment