کراچی: چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی کاکہنا ہےکہ دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی فزیکل کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی نے اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہاکہ دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی فزیکل کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اس حوالے سے سندھ میں تعلیمی معاملات کے شیڈول کےلئے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ
پہلی تا آٹھویں جماعت کے امتحانات لازمی طور پر ہونے چاہیئے۔ تعلیمی عمل جائزے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا لہذا تمام کلاسز کا امتحان ہونا چاہیے ۔مختصر نصاب سے کم دورانیے کا امتحان ہونا ہے۔
جامعات کے کھولے جانے اور میٹرک و انٹر کے طلبہ کو مزید وقت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔تعلیمی اداروں کےلئے باربار فیصلوں کے بجائے واضح اور دوٹوک پالیسی اختیارکی جائے۔