جمعہ, 19 اپریل 2024


سندھ بھرمیں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کاشیڈول طے

کراچی:  سکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا اجلاس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کاشیڈول طے کیا گیا۔

اجلاس میں، چیرمین میٹرک بورڈ پروفیسر شرف علی شاہ، ر انٹر بورڈ کے چیرمین سعید الدین اور چیئرمین حیدرآباد بورڈ ڈاکٹر محمد میمن اونے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سندھ میں دسویں کےامتحانات 2 جولائی جبکہ بارہویں کے 26 جولائی سے ہوں گے

اجلاس میں طے کیا گیا کہ امتحانات اختیاری مظامین کے ہوں گے لازمی مظامین کے نمبرز اوسط کی بنیاد پر ملیں گے اور اوسط کی بنیاد اختیاری مظامین کے حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر ہوگی، عملی امتحانات نہیں ہوں گے مگر ان کے نمبر نظری امتحانات کی بنیاد پر ملیں گے۔

نویں اور گیارویں کے امتحانات دسویں اور بارہویں کی امتحانی کاپیوں کی جانچ کے بعد شروع کیے جائیں گے نویں کے نمبرز دسویں کی بنیاد پر جب کہ گیارہویں کے نمبر بارہویں کی بنیاد پر ملیں گے، رواں سال بھی گزشتہ برس کی طرح امیدواروں کو 5 فیصد اصافی نمبرز دیئے جائیں گے جو طلبہ اختیاری پرچوں میں ناکام ہوں گے انہیں پاسنگ نمبر دے کر کامیاب قرار دیا جائے گا۔

اسپیشل چانس اور 12 پرچوں کے طلبہ کو اوسط نمبرز ملیں گے، امتحانی سوالات 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر جوابات اور20 فیصد لازمی جوابات پر مشتمل ہوگا، تین گھنٹے کا پرچا ڈھائی اور دو گھنٹے کا پرچہ ایک گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

امتحانی مراکز مکمل ایس او پیز کے ساتھ قائم جائیں گے محکمہ تعلیم اساتذہ کو امتحانی پرچوں کی جانچ اور دوران امتحان ڈیوٹی کو لازمی قرار دے گی، حکومت امتحانی مراکز پر درجہ حرارت ناپنے والا آلہ اور سینیٹائزر فراہم کرے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment