کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نےکہاہےکہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے تحت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں وزیرتعلیم سندھ کاکہناتھاکہ سندھ اور بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال اس وقت بھی تسلی بخش نہیں ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ اور بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ 8 اگست کے بعد صورتحال کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا 8 اگست کوکورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا اس میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
صورتحال کی بہتری پر فوری طور پر انٹر سال دوئم کے باقی ماندہ امتحانات کو مکمل کیا جائے گا۔