جمعہ, 22 نومبر 2024


اساتذہ کی بھرتیوں کےلئےچارلاکھ امیدواروں کاتحریری ٹیسٹ مرحلہ وارہوگا

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سردارعلی شاہ کاکہناہےکہ سندھ میں نصاب کی تبدیلی پر کام شروع کررہے ہیں ۔

وزیرتعلیم سندھ سردار علی شاہ نے اساتذہ کی بھرتیوں کے حوالے سے ہونے والے تحریری ٹیسٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 100 مارکس کے ٹیسٹ میں پاسنگ ہیڈز 50 نمبرز رکھے گئے ہیں تاہم اگر کسی ڈویژن میں امیدوار مطلوبہ تعداد میں پاس نہ ہوسکے تو صرف متعلقہ ڈویژن کے لیے پاسنگ ہیڈ کی پالیسی میں معمولی تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ 13ستمبرکو آئی بی اے سکھر لے گا اور نتائج مشین ریڈیبل چیکنگ کے ذریعے 48 گھنٹوں میں جاری کردیے جائیں گے۔واضح رہے کہ یہ بھرتیاں “پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی” کی اسامیوں پر ہونگی۔

سردار شاہ نے بتایا کہ سندھ میں 46؍ ہزار اسکول اساتذہ کی بھرتی کیلئے پانچ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے ایک لاکھ درخواستیں اہلیت اور قابلیت نہ ہونے کے باعث مسترد کردی گئی ہیں چار لاکھ امیدواروں کے لئے تحریری ٹیسٹ مرحلہ وار ہوگا، جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کے ٹیسٹ 13تا 18ستمبر جبکہ پی ایس ٹی کے ٹیسٹ 20تا 26ستمبر لئے جائیں گے

علاوہ ازیں ڈائریکٹر اسکولز کراچی اور ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کی اسامیوں پر تقرری کے حوالے سے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہمیں 20 گریڈ کے افسر آسانی سے نہیں ملتے لہذا ان اسامیوں کو 19/20 گریڈ کرنے کی تجویز ہے ہم ڈائریکٹر اسکولز کراچی کی اسامی پر مستقل افسر کا تقرر کرنے جارہے ہیں جو کراچی ہی سے ہوگا اور اس کے لیے وہ خود ہی انٹرویوز کریں گے۔

ڈائریکٹر جنرل کالجز کی آسانی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ریجنل ڈائریکٹرز کی موجودگی میں یہ آسامی غیر ضروری ہے اسے ختم کرکے کالجز ونگ میں کریکولم آفیسر کی آسانی تخلیق کرنے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ انٹر کی سطح پر بھی نصاب میں تبدیلی کی جانب ہے۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاق کا “سنگل نیشنل کریکولم ” مسترد کردیا ہے اور سندھ میں نصاب کی تبدیلی پر کام شروع کررہے ہیں نصاب میں قومی ہیروز کے علاوہ غیر متنازعہ شخصیات شامل کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment