جمعہ, 19 اپریل 2024


تمام نجی اسکولوں میں سندھی مضمون ضرورپڑھایاجائے،سردارعلی شاہ

کراچی:وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کاکہنا ہےنویں سےبارہویں جماعت تک کےتمام طلباوطالبات کوویکسن ایک ہفتہ کےاندرلگائی جائے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی زیرِصدارت ڈاریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن اینڈ رجسٹریشن برائے پرائیویٹ اسکولز و کالجز کا اعلی سطحی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری اسکولز اکبر لغاری ، سیکریٹری کالج خالد حیدر شاہ سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

اجلاس میں وزیرتعلیم سردار علی شاہ نے ڈائریکٹر جنرل ، پرائیویٹ سکول کو ہدایات جاری کیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام نجی سکولوں اور کالجوں کے نویں اور اس سے اوپر کے طلباء کو ایک ہفتے کے اندر ویکسین دی جائے اور اس سلسلے میں ضلعی سطح پر محکمہ صحت کی طرف سے قائم کردہ ٹیم سے قریبی رابطہ قائم کرکے بھرپورتعاون کیاجائے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام نجی اداروں کا پروفائل محکمہ کے ریفارم سپورٹ یونٹ کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔

سندھی مضامین پڑھانے کے حوالے سےوزیر تعلیم نے ڈی جی پرائیویٹ اسکولوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ تمام نجی سکولوں میں سندھی سبجیکٹ ضرور پڑھائی جائے ، متعلقہ فیلڈ افسران تمام پرائیویٹ سکولوں کا دورہ کریں تاکہ سرکاری ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔نجی اسکولز کے اساتذہ کی سندھی پڑھانے کی ٹریننگ لینگویج اتھارٹی دے گی ۔ہم چاہتے ہیں سندھی زبان سے ہم آہنگی پیدا کریں-قانون کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں سندھی لازمی ہے جس پر عملدرآمد کرنا ہوگا

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیاگیاہے کہ بڑے ہوں یا چھوٹے نجی اسکولز والوں کو قانون کے مطابق دس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی فیسوں کی ادائیگی میں تاخیر ہونے کےباعث بچوں کو اسکول سے نہیں نکالا جائے گا اس طرزِ عمل سے بچے کی پڑہائی متاثر ہوتی ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment