ھفتہ, 20 اپریل 2024


اساتذہ خصوصی بچوں کوخودمختاربنانےکےلئےاہم کرداراداکرسکتے ہیں،صادق میمن

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی برائےمحکمہ بحالی خصوصی افرادسندھ صادق علی میمن نے ہفتہ کے روز گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر جنگشاہی روڈ مکلی ٹھٹھہ کا اچانک دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اور طلبہ اور اساتذہ کے حاضری رجسٹر بھی چیک کئے۔ اپنے دورے کے دوران ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ٹھٹھہ کے صدر غلام حیدر سموں بھی تھے۔

اس موقع پر پرنسپل ندیم ابراہیم نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کو بتایا کہ اس وقت 65 خصوصی بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور انہیں فزیو تھراپی ، پیشہ ورانہ تربیت ، مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت ، مفت یونیفارم ، اسٹیشنری ، اسکول بیگ ، کتابیں اور کھیل/ موسیقی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں پرنسپل ندیم ابراہیم نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کو مزید بتایا کہ ان خصوصی طلباء کے لیے سالانہ پکنک کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے اور انہیں غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور ان سہولیات کو بڑھانے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ان خصوصی بچوں کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی ترغیب دینے میں بہت جامع کردار ادا کرسکتے ہیں تاکہ یہ بچے آئندہ زندگی میں خود مختار بنیں اور باعزت روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment