جمعہ, 19 اپریل 2024


ڈاکٹرخالدمحمودعراقی اورڈاکٹرعابداظہرکامحسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی وفات پراظہار تعزیت

کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ڈی جی کبجی جامعہ کراچی ڈاکٹر عابد اظہر کا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ڈی جی کبجی جامعہ کراچی ڈاکٹر عابد اظہر کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کا محسن اور ہمیشہ ہیرورہیں گے۔قائد اعظم کے بعد کسی کو عوام میں ایسی پذیرائی نہیں حاصل ہوئی جو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نصیب ہوئی۔عبدالقدیر خان نے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے کے علاوہ ملک میں کافی ادارے قائم کئے جن میں ایک ادارہ جامعہ کراچی کا کبجی بھی ہے۔ڈی جی ڈاکٹر عبدالقدیر خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی جامعہ کراچیڈاکٹر عبدالقدیرخان نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کی قیادت اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کو مسلم اُمہ کی پہلی اولین نیوکلیئر طاقت بنایا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نہ صرف پاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق تھے بلکہ ایک عظیم سائنسدان اور شفیق انسان تھے جو علم کے فروغ کے داعی تھے اور لوگوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے تھے۔وائس ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو اپنی انتھک محنت سے ایک جوہری طاقت بنایا اور پاکستان کے اسلحہ پروگرام کو ایک نئی شکل دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کو دو بار پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان امتیاز دیا جاچکا ہے جو وہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے عظیم ترین سائنسدان تھے اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment