منگل, 17 ستمبر 2024


تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات کااعلان

کراچی: سندھ بھر کےتعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات کااعلان کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 15 روزہ تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا جو 2 جنوری تک جاری رہیں گی جب کہ سندھ میں تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ 3 جنوری 2022 سے کھلیں گے، موسم سرما کی تعطیلات 15 روز پر محیط ہوں گی۔

اجلاس کے بعد کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا کہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ سے منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ چونکہ نویں اور دسویں جماعتوں میں نئی اسکیم آف اسٹڈیز کے تحت نصاب تبدیل اور مضامین میں اضافہ ہوچکا ہے لہذا تعطیلات کو طویل نہیں کیا جاسکتا، اجلاس میں شریک محکمہ صحت کے نمائندے نے تعلیمی اداروں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسینیشن پر بھی زور دیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment