جمعہ, 22 نومبر 2024


علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پہلی تقریب، تقسیمِ اسناد

کراچی: علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام پہلی تقسیمِ اسناد کی تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی لیفٹینٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر تھے جبکہ سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین FoECE پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈین FoCAS پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمن، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عبدالغنی، کے علاوہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ علمی شخصیات، عمائدینِ شہر، فیکلٹی ممبر و طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سرسید یونیورسٹی کی پہلی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی لیفٹینٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا کہیہ تقریب آپ کی انٹھک محنت کا ایک خوشگوار انجام ہے ۔ یہ لمحہ آپ کی زندگی کا یادگار لمحہ ہے ۔ انھوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ اپنے آپ کو اَپ ڈیٹ کرتے رہنا ہوگا ۔ نئی ٹیکنالوجی میں مہارت کے علاوہ آپ کو مختلف شعبوں میں پیش رفت کے ساتھ معلومات میں مسلسل اضافہ کرتے رہنا ہوگا تاکہ ترقی کی دوڑ میں آپ پیچھے نہ رہ جائیں ۔

چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ طلباء کی قابلیت اور مہارت ترقی اور کامیابی نہ صرف انکی ترقی کا باعث بنتی ہے بلکہ ملک اور قوم کی بہتری اور خوشحالی کا سبب بھی بنتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے تخلیقی آئیڈیاز کو پروڈکٹ کی شکل دے رہے ہیں ۔ سرسید یونیورسٹی طلباء کے ان پروڈکٹس کو نیشنل آئیڈیا بینک کے توسط سے مقامی اوعالمی منڈیوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کنوینئر انجینئر محمد ارشد خان نے کہا کہ تکنیکی تعلیم، طلباء میں پیشہ ورانہ مہارت پیدا کرنے کا ذریعہ بنتی ہے جو مستقبل میں روزگار حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے

اس موقع پر تقریباَ640 سے زائدطلباء و طالبات کو ڈپلوما کی اسناد تفویض کی گئیں اور امتیازی نمبروں سے اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں بالترتیب طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے تقسیم کئے گئے ۔علاوہ ازیں اے آئی ٹی کے سابق پرنسپل، ڈاکٹر محمود پٹھان اور ایس ایم منیف مرحوم کے صاحبزادوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment