جمعہ, 19 اپریل 2024


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کاضمنی/خصوصی امتحانات کیلئےامتحانی فارم جمع کروانےکی تاریخوں کااعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹرمیڈیٹ کے ضمنی /خصوصی امتحانات کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کاکہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس) سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن )کے امتحانی فارم بروز 17 جنوری سے 21 جنوری تک وصول کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ان خصوصی امتحانات میں وہ امیدوار شرکت کرسکتے ہیں جنہوں نے 2018ء سے 2021ء تک امتحانات میں شرکت کی ہو مگر ناکام ہوگئے ہوں، کورونا کی وجہ سے امتحان نہ دینے والے امیدوار بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ کورونا کے دوان تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کی وجہ سے جن طلبہ و طالبات کے نمبرز کم آئے انہیں بھی گریڈ بہتر کرنے کیلئے خصوصی موقع دیاجارہاہے۔

چیئرمین انٹربورڈ نے بتایاکہ طلبہ امتحانی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk  سے ڈاؤن لوڈ کر کے امتحانی فارم بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ریگولر میدوار اپنے کالج سے امتحانی فارم کی تصدیق کروائیں گے جبکہ امپروومنٹ آف ڈویژن اور ناکام رہ جانے والے طلبہ اپنے امتحانی فارم کی تصدیق گریڈ 17کے گزیٹڈ افسرسے کروانے کے پابند ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment