منگل, 30 مئی 2023


انٹرمیڈیٹ کےضمنی/خصوصی امتحانی فارم جمع کروانےکی تاریخوں میں ایک بارپھرتوسیع

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلباء کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ کے ضمنی /خصوصی امتحانات کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں ایک بار پھر توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس، اسپیشل چانس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے طلبہ و طالبات اب اپنے امتحانی فارم بروز بدھ 2 فروری 2022ء تک بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا ہےایسے تمام طلباء جو کسی ایک مضمون یا دو مضامین میں حصہ اول کا امتحان دیں گے ان کیلئے حصہ دوم کے اسی مضمون یا مضامین کا امتحان دینا ضروری ہوگا۔ طلبہ امتحانی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment