کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت ایک جانب سینڈیکٹ اجلاس منعقد کیا گیا تو دوسری جانب سینٹ کے انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 201 سیندیکٹ اجلاس میں سالانہ رپورٹ کی سفارشات کی سفارش کی گئی۔
اجلاس میں بجٹ 2022-23کی سفارش بھی کی گئی۔اس اجلاس میں 3798.806 ملین خسارے کا بجٹ پیش کیا گیا۔جامعہ کے اس سینڈیکیٹ میں 68لیکچرار اور29اسٹنٹ پروفیسرز کے اپائمنٹ کی منظوری بھی دی گئی جب کہ تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت ایک آئی ٹی مینیجر، ایک اسسٹنٹ پروفیسرکمپیوٹر سائنس، تین لیکچرار کمپیوٹر سائنس اور ایک انگلش لینگویج کے لیکچرار کی کنٹریکٹ بنیادوں پر اپائمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
دوسری جانب این ای ڈی یونی ورسٹی میں سینٹ کے نمائندوں کے لیے الیکشن کیا گیا۔جس میں اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر کاشف احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عُزیر شعبہ میکینکل انجینئرنگ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران زکریا، ڈاکٹر عدنان الحق، ڈاکٹر سعد قاسم، ڈاکٹر فہیم رئیس شعبہ ریاضی اور عظیم اقبال اُمیدوار تھے۔
الیکشن کمیشن /رجسٹرارسیّد غضنفر حسین کے مطابق چار امیدواروں کو تین سال کے لیے سینٹ کا رُکن منتخب کیا جائے گا.پرزاءیڈنگ آفیسر خالد مخدوم ہاشمی کے مطابق 389 میں سے224اساتذہ نے ووٹ کاسٹ کیے. اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فہیم رئیس شعبہ ریاضی،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر کاشف احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران زکریا اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عُزیر شعبہ میکینکل انجینئرنگ نے جامعہ این ای ڈی کی سینٹ کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی