جمعہ, 19 اپریل 2024


جامعہ کراچی فیکلٹی آف فارمیسی اورشعبہ مائیکروبائیولوجی میں سولرپینل سسٹم کی تنصیب کاکام مکمل

کراچی: یونیورسٹی آف کراچی المنائی ایسوسی ایشن بالٹی مور واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے فیکلٹی آف فارمیسی اور شعبہ مائیکروبائیولوجی میں سولرپینل سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے جس کا افتتاح قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرناصرہ خاتون کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل مذکورہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جامعہ کراچی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی اور کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی میں سولرپاور سسٹم کا افتتاح کیاگیا تھا جوکامیابی سے چل رہاہے۔

کلیہ فنون وسماجی علوم میں نصب سولر سسٹم سے سالانہ 14 لاکھ روپے جبکہ فیکلٹی آف فارمیسی میں 30 کلوواٹ اور شعبہ مائیکروبائیولوجی میں لگائے گئے20 کلوواٹ کے گرڈاور ہائبرسسٹم سے ماہانہ بجلی کی مد میں 26 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے کہا کہ جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ نے یہ محسوس کیا کہ ہمیں اپنی مادرعلمی کے لئے بھی کچھ کرنا چاہیئے جو لائق تحسین ہے اور میں جامعہ کراچی کے المنائی کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔جامعہ کراچی سے ان کے پیار کا یہ عکس یونیورسٹی سے ان کے گہرے لگاؤکی عکاسی کرتا ہے۔ہم جو کچھ بھی ہیں اس ملک اور معاشرے کی بدولت ہیں اور ہر شخص کو اپنی استطاعت کے مطابق معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا اپنا کردار اداکرنا چاہیئے اسی صورت میں ہم ایک فلاحی معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔

کراچی یونیورسٹی سولرسسٹم کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود نے کہاکہ جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ جامعہ کی بہتری کے لئے سولرسسٹم کی صورت میں ایک بہترین سرمایہ کاری کررہے ہیں جو آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہترین تحفہ بھی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment