کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔
کراچی میں اورنگی ٹاؤن اورملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ کلفٹن، شارع فیصل اوراس سے متصل علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ صدر، اولڈ سٹی ایریا سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے۔ شہرمیں ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آئندہ چند روز تک بحیرہ عرب میں بالائی سطح پر ہواؤں کی گردش رہے گی۔ سسٹم کے پھیلاؤ کے باعث مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہورہی ہیں۔