ھفتہ, 20 اگست 2022


جامعہ کراچی نےایسوسی ایٹ پروگرامزکےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی

کراچی: جامعہ کراچی نےایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس اورایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے)اورایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی) کے لئے امتحانی فارم 25 جولائی 2022 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس (اے ڈی اے)کے طلباوطالبات اپنے امتحانی فارم 5500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی) کے امتحانی فارم 7000 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment