کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے ضمنی امتحانات 2022کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ وہ طلباء و طالبات جو میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2022 کے پرچوں میں فیل ہو گئے تھے یا ایسے طلباء وطالبات جو اضافی پرچوں کیلئے ضمنی امتحانات 2022 کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں تو وہ بغیر لیٹ فیس کے12اکتوبر سے 21 اکتوبر تک امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تمام ریگولر طلباء وطالبات امتحانی فارم اپنے تعلیمی ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے،تاہم پرائیویٹ طلباء وطالبات اپنے امتحانی فارم متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔
شیڈول کے مطابق امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ 24اکتوبرسےلیٹ فیس کے ساتھ جمع کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام طلباء وطالبات اپنے امتحانی فارم لازمی متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد ہی جمع کرائیں۔ فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس بوتھ کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کرا سکتے ہیں۔