جمعہ, 22 نومبر 2024


انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کا25واں کانووکیشن

کراچی: انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کا25واں کانووکیشن کاانعقاد کیا گیا۔

25ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری بطور مہمانِ خصوصی نے شرکت کی۔

کانووکیشن میں چانسلر بشیر جان محمد،صدر انسٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ طالب کریم،ممبرز بورڈ اف گورنر، اساتذہ، طلبہ و طالبا کے والدین نےبھی شرکت تھی۔

کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سند ھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تعلیمی خدمات کے 25 برس مکمل ہونے پر انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوںکانووکیشن تمام طالب علموں کے لیے خوشی اور فخر کا دن ہے۔اس دن طالب علموں کی محنت کا ثمر اور والدین کی قربانیوں کا صلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ تعلیم وہ قیمتی اثاثہ ہے جو انسان کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے۔تعلیم یافتہ نوجوان معاشرہ اور ملک و ملت کا اثاثہ ہوتا ہے۔طلبہ ہمیشہ اپنے والدین کا خیال رکھیں۔ والدین کی دعائیں ہی آ پ کو ہر مشکل سے نکال سکتی ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔پاکستان کی خوشحالی میں سب سے بڑا کردار نوجوانوں کا سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہاکوشش ہے کہ آپ کے لئے بہتر مواقع پیدا کرسکوں۔ہمیں ان نوجوانوں کے لئے صنعتوں کو ترقی دینی ہے۔ہم سب ملکر محنت سے پاکستان کو ترقی کی جانب لے جائیں گے۔آیئے عہد کریں کہ پاکستان کو کامیابی کی جانب لیکر جائیں گے۔کوشش ہے کہ کراچی میں نئی جامعات کا اضافہ کرسکوں۔نوجوانوں کے لیے ایک سرکاری موبائل اپلیکیشن بنانے کا ارادہ ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment