اتوار, 28 اپریل 2024


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ضمنی امتحانات کےلئےفارم جمع کروانےکااعلان کردیا

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے 22 نومبر 2023ء سے امتحانی فارم اور فیس جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ۔

کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند ریگولر اور Ex-Students اپنے امتحانی فارمز 4دسمبر 2023ء تک اپنے کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

طلبہ امتحانی فارم اور فیس واؤچر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment