ھفتہ, 27 اپریل 2024


سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام عالمی اوزون ڈے کے موقع پر آگاہی مہم کا انعقاد

کراچی: مونٹریال پروٹوکول، یونائیٹڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگرام اور منسٹری آف کلائمیٹ چینج اینڈ اینوائرنمنٹل کوآرڈینیشن کے نیشنل اوزون یونٹ نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے عالمی اوزون ڈے کے موقع پر آگاہی مہم کے تحت آواری ہوٹل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں سرسید یونیورسٹی کے کلیہ سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچر کے رئیس پروفیسر ڈاکٹر میر شبرعلی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور اوزون کے تحفط جیسے اہم موضوع پر آگاہی پیدا کرنے کی سرگرمیوں کے انعقاد پر مونٹریال پروٹوکول کی کوششوں کا سراہا۔

مہمانِ اعزازی ڈاکٹرسلیم جنجوعہ،مونٹریال پروٹوکول UNDP، نے افتتاحی کلمات پیش کئے اور عالمی اوزون ڈے 2023 سے متعلق آگاہی مہم کے انتظامات اور مونٹریال پروٹوکال کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ پالیسی پر مبنی تحقیق اور جدید منصوبوں کے اجراء کے ذریعے بین لاقوامی کمٹمنٹ کے تحت مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں تعلیمی اداروں کا ایک جامع کردار ہے۔

اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے بطور مہمان تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے تاثرات پیش کئے۔انہوں نے کراچی میں ایک ایسے موضوع پر آگاہی مہم کے انعقاد پرڈاکٹرسلیم جنجوعہNPM (Montreal Protocol)۔UNDP کی کوششوں کو سراہا جو ماحولیاتی پائیداری کے لیے ضروری ہے اور کرہ ارض پر انسانی بقا کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔اس موقع پرجامعہ کراچی کے شعبہ کیمیا کی سابق چیئر پرسن ڈاکٹر حاجرہ طاہر نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment