کراچی: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بدنظامی کے حوالے وائس چانسلر این ای ڈی ڈکٹرسروش لودھی کا موقف سامنے آگیا۔
ر شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی کاکہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ میں بدا نتظامی اور پرچے کے آؤٹ ہونے کا تعلق جامعہ سے نہیں ہے، طالب علموں کو سہولت دینے کے لیے یہ ٹیسٹ جامعہ میں منعقد کیا جاتا ہے لیکن اس ٹیسٹ کی انتظامیہ، سیکیورٹی اور دیگر معاملات پی آئی ڈی سی کی ذمے داری ہے۔
شیخ الجامعہ کا کہنا تھاکہ اس معاملے میں این ای ڈی کے امیج کو خراب نہ کیا جائے۔ جامعہ این ای ڈی میں ہر برس ہمارا اپنا داخلہ ٹیسٹ دو بار منعقد کیا جاتا ہے جس میں تقریبا اتنے ہی طالب علم شریک ہوتے ہیں۔ جس کی بھرپور میڈیا کوریج گواہ ہے کہ ہمارا ٹیسٹ مثالی نظم و ضبط سے منعقد کیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جامعہ این ای ڈی سے متعلق خبر دینے سے قبل ادارے سے رابطہ کیا جانا صحافتی اداروں کی اخلاقی ذمے داری ہے