کراچی آنے والی امریکی خاتون کو جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کردیا گیا۔
میڈیاذرائع کے مطابق امریکی خاتون انیجا کو جناح اسپتال کراچی کے شعبہ نفسیات کے خصوصی وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی نگرانی کے لیے جے پی ایم سی کی سیکیورٹی اور سندھ پولیس کے اہلکار تعینات ہیں۔
ترجمان جناح اسپتال کراچی جہانگیر درانی کے مطابق امریکی خاتون انیجا کا ایم آر آئی اسکین مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ان کا سائیکالوجیکل اسسمنٹ اور دیگر نفسیاتی ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام رپورٹس کی روشنی میں انیجا کی ذہنی صحت کا حتمی تعین کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ انیجا کا بیٹا دعویٰ کر چکا ہے کہ ان کی والدہ ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔