اتوار, 02 فروری 2025


رکی پونٹنگ نےچیمپئینزٹرافی کی دوفائنلسٹ ٹیموں سےپاکستان کونکال دیا

آسٹریلیا کو تین بار ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے چیمپئینز ٹرافی کی دو فائنلسٹ ٹیموں سے پاکستان کو نکال باہر کیا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے میگا ایونٹ کے فائنل سے میزبان پاکستان کو خارج کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔

آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے گرین شرٹس کی ٹیم ون ڈے فارمیٹ میں زبردست کرکٹ کا مظاہرہ کررہی ہے لیکن پھر بھی بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بارے میں زیادہ پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment