جمعرات, 02 مئی 2024


کراچی یونیورسٹی کے اسسٹینٹ رجسٹرار جعلی ڈگری کے باعث معطل!

ایمز ٹی وی (کراچی): کراچی یونیورسٹی کے اسسٹینٹ رجسٹرار عامر جمیل کو جعلی ڈگری کے باعث معطل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عامر جمیل سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیر زادہ کے دور سے شعبہ انرولمینٹ میں بطور اسسٹینٹ رجسٹرار تعینات تھے اور ان کی براہ راست تقرری 2011 میں ہوئی تھی۔ تصدیق کرنے پر ان کی بیچلرز آف سائنس(بی ایس سی) کی ڈگری جعلی نکلی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment