ایمزٹی وی(سندھ) پاکستان کی بیٹیوں نےایک اور عالمی اعزاز حاصل کرنے کی ٹھان لی ۔سندھ کے سرکاری اسکولوں کی دو طالبات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیلئے منتخب کی گئی ہیں، جو جنرل اسمبلی میں بچوں کی شادی اور بچوں کے حقوق کے موضوعات پر اپنے مقالے پیش کرے گی۔ پاکستان کیلئے یہ ایک عالمی اعزاز ہے کہ سرکاری اسکولوں سے تعلق رکھنے والی کم عمر طالبات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی سفارشات بھی پیش کریں گی ، دونوں طالبات کا انتخاب کل پاکستان بنیاد پر مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات کے درمیان سخت مقابلے کے بعد عمل میں آیا۔ 23 ستمبر کو نیویارک جانے والی طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹھٹھہ کی درخشاں جوکھیو اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ساکرو کی ثناء آرائیں شامل ہیں ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹھٹھہ کی پرنسپل زینب شاہین کے مطابق یہ اعزاز پوری پاکستان کی طالبات کیلئے ہے، انہوں نے بتایا کہ دونوں طالبات اسٹوڈنٹس ریپریزینٹیٹووکونسل کے ممبر کی حیثیت سے شرح خواندگی پروگرام پروجیکٹ پر اظہار خیال کریں گی ۔ شرح خواندگی پروگرام حکومت پاکستان کے پلان کا حصہ ہے ، پروجیکٹ کا بنیادی مقصد پرائمری تعلیم پر توجہ دینا ہے، ٹھٹھہ اور ساکرو کے 24 اسکولوں میں سے ان طالبات کا انتخاب کیا گیا، اسکول پرنسپل کے مطابق دونوں طالبات کا تعلق غریب اور متوسط گھرانوں سےہے۔