اتوار, 24 نومبر 2024


آج عالمی یوم قلب منایا جارہا ہے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی) 29 ستمبر کو پا کستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔دل کا عالمی دن ہر برس 29 ستمبر کو منایا جاتا ہے جس کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں سے متعلق آگاہی اور ان سے بچاﺅ کا شعور پیدا کرنا ہے۔دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ،ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر ،کو لیسٹرول اور گلو کوز کا بڑھنا ،تمباکو نوشی ،خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا کم استعمال ،موٹاپا اور جسمانی مشقت کا فقدان دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجوہات ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment