اتوار, 28 اپریل 2024


کراچی سرجانی ٹا ﺅ ن میں پولیس کا چھاپہ ،بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد ۔

ایمز ٹی وی ( کراچی ) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن میں قانون نافز کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرلیا ۔پولیس نے ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سرجانی ٹاﺅن کے علاقے یارو خان گوٹھ میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔زرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں پانچ کلاشنکوف ،چار سیون ایم ایم رائفل ،ایک ایل ایم جی اور سیکٹروں گولیاں شامل ہیں ۔ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ یہ اسلحہ لینڈ مافیا کے کارندے استعمال کرتے تھے ۔اسلحہ چائنہ کٹنگ ،زمین پر قبضے کے معاملات میں قتل و غارت گری میں استعمال کیا گیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment