ھفتہ, 27 اپریل 2024


اردو کے نفاذ سے انگریزی کی ااہمیت میں کمی نہیں آئیگی،ڈاکٹر سید مبین اختر

کراچی (ایمز ٹی وی)وفا قی ار دو یو نیو ر سٹی عبد الحق کیمپس کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام "سپریم کوٹ کے تاریخی فیصلے کا پاکستان میں مستقبل "کے عنوان پر سیمینار منعقد کیا گیا جس کے مہما ن خصوصی سر پرست اعلیٰ تحریک نفاذ اردو ڈاکٹر سید مبین اختر تھے۔ڈاکٹر سید مبین اختر نے اردو اور دوسری بین الاقوامی زبانوں کا تقابلی جائزہ لیا اور سپریم کوٹ کے تاریخی فیصلے کو سرہاتے ہوئے اردو زبان کے روشن مستقبل کی نوید سنائی۔انہوں نے اردو زبان کی اہمیت پر مفصل تبصرہ کرتے ہو ئے کہا کہ اردو زبان کو سرکاری اور دفتری زبان بنانے سے نئی نسل کے مستقبل کو کوئی خطر ہ لا حق نہیں ہے نہ ہی اردو کے نفاذ سے انگر یزی کی اہمیت میں کو ئی کمی آئے گی۔بلکہ اردو زبان مزید ترقی کرے گی اور اس کا شمار ترقی یافتہ زبانوں میں ہو گا اور اردو بولنے والوں کے لئے آسانیا ں پیدا ہو نگی ۔انھوں نے مزید کہا کہ شہری اور دیہاتی طلبہ کے درمیان لسانی برتری اور عام طلبہ میں احساس کمتری کا خاتمہ بھی ہو سکے گا اسکے علاوہ تمام صو بوں میں آپس میں روابط اور تعلقا ت بھی بہتر ہو نگے۔اس موقع پر شعبہ کے انچارج سعید حسن قادری نے ڈاکٹر مبین اختر کے تعارفی کلمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment