ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 42


کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کا شہر بھر میں دھرناجاری

ایمز ٹی وی(کراچی) رینجرز کی جانب سے بدھ کی شب ابوالحسن اصفہانی روڈ سے ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مار کر 20 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیے جانے کے خلاف شہر بھر میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں نے دھرنا دیا ہوا ہے جس میں ایم کیو ایم کے وزراء،رابطہ کمیٹی کے ارکان سمیت گرفتار کارکنوں کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نو سے زائد مقامات پر کارکنان کا گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ  جاری ہے، جن میں نمائش، رضویہ سوسائٹی، کلفٹن دو تلوار، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، ملیر ، کورنگی ، ناگن چورنگی یوپی موڑ اور لانڈھی ، سمیت مختلف مقامات شامل ہیں۔دھرنے کے باعث شہر میں ٹرانسپورٹ ، تعلیمی و کاروباری سرگرمیاں متاثر معمول سے کم رہیں۔ایم کیو ایم رہنماء  خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ اگر ایم کیوایم کے کارکنان کے ساتھ یہی سلوک روا رکھا گیا اور معاملہ سیاسی طریقے سے حل نہ کیا گیا تو بات بہت دوور تک جاسکتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment