ایمزٹی وی(ایبٹ آباد)ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں اور نرسز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو گئی،ماسوائے ایمرجنسی کور کے وارڈز اور او پی ڈیز میں مریضوں کا معائنہ کرنے سے انکار کردیا۔ ڈاکٹروں نے اسپتال میں سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ چار روز گزر جانے کے بعد بھی ڈاکٹروں اور نرسز نے ہرتال ختم نہیں کی ، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسز ایمرجنسی کے سواء تمام دیگر شعبوں میں کام چھوڑ ہڑتال کررہے ہیں، ڈاکٹروں اور نرسزنے احتجاجی ریلی بھی نکالی اور مطالبہ کیا کہ جب تک انھیں مکمل سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔
دوسری جانب سیکرٹری صحت کے پی کے مشتاق جدون کی جانب سے بھی ہڑتالی ڈاکٹروں اور نرسز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔