ھفتہ, 23 نومبر 2024


بے نامی جائیداد رکھنے والوں کو اب نوٹس جاری ہوگا،شبرزیدی

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تاجر کہتے ہیں کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم کردیں تو باقی تمام شرائط مان جائیں گے، ہمیں کوئی ڈیڈلاک نہیں پیدا کرنا، ہمیں مسائل کو طریقے سے ہینڈل کرنا ہے،کامیاب ہوگئے تو ٹھیک ورنہ اللہ مالک ہے۔
 
چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تاجروں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ کمپیوٹرائزشناختی کارڈ کی شرط ختم کریں،اس حوالے سے وزیراعظم کو اختیارہے کہ اگروہ کہیں گےتوختم کردیں گے۔
 
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ تاجر برادری کی طرف سے ہڑتال کرنے کا جوازنہیں، ٹیکسٹائل کی کوئی انڈسٹری بند نہیں ہے۔
 
انھوں نے کہا کہ مسائل کی گہرائی بہت زیادہ ہے، فرنٹ پر کوئی اور ہے، بیک پر کوئی اور ہے، ہم سب معاملات سمجھتے ہیں، بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کو سیکشن114 کے تحت نوٹس جاری ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment