جمعہ, 22 نومبر 2024


انتظامیہ نے پیدا ہونے والے بچوں کے چہروں پر حفاظتی شیلڈ پہنا دی

 
 
 
بنکاک: تھالی لینڈ کے دارالحکومت میں پیدا ہونے والے نومولود بچوں کو کرونا سے بچانے کے لیے چہروں کو فیس شیلڈ ڈھک لیا گیا۔
 
برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے اسپتال پرارام 9 میں نومولود بچوں کو کرونا سے بچانے کے لیے فیس شلیڈ کا انتظام کیا گیا۔
 
ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق انتظامیہ نے پیدا ہونے والے بچوں کے چہروں پر حفاظتی شیلڈ پہنا دی تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔
 
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں نرسز دو نومولود بچوں کو گود میں لیے کھڑی تھیں اور ان کے چہرے شیلڈ سے ڈھکے ہوئے تھے۔
 
 
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ہم پیدا ہونے والے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاکہ ننھے مہمان جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔
 
 
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس عمر رسیدہ افراد کے ساتھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے کیونکہ اُن کا مدافعتی نظام مضبوط نہیں ہوتا۔
 
 
یاد رہے کہ دو اپریل کو امریکا میں کرونا وائرس کی وجہ سے نومولود بچے کی ہلاکت سامنے آئی تھی جس کے بعد دنیا بھر کے اسپتالوں نے بچوں کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
 
fb-share-icon0Tweet20
Comments

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment